میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کا47سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،حکومت ناکام ،عوام بے بس

مہنگائی کا47سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،حکومت ناکام ،عوام بے بس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دال مونگ 15.27 ، سبزیاں 13.44 ، دال ماش 12.47 ، دال مسور11.76 ، دال چنا 6 ، انڈے 7.53 ، بیسن ساڑھے 6 ،آلوپانچ فیصدمہنگے ہوئے ،کوکنگ آئل کے دام ڈھائی فیصدبڑھے
اگست کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی سب سے زیادہ 28.8 فیصد ریکارڈ ہوئی،درجنوں اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دورہوئیں،وفاقی ادارہ شماریات
لاہور( نیوز:ایجنسیاں)اگست کے دوران مہنگائی میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس سے ملک میں مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی سب سے زیادہ 28.8 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ دال مونگ 15.27 فیصد، سبزیاں 13.44 فیصد مہنگی ہوئیں، جبکہ پھل 20 فیصد، چکن 11.54 فیصد اور موٹر فیول 2.60 فیصد سستا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران دال ماش 12.47 فیصد، دال مسورکی قیمت میں 11.76 فیصد، دال چنا 6 فیصد، انڈے 7.53 فیصد، بیسن ساڑھے 6 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران آلو 5 فیصد، کوکنگ آئل کے دام ڈھائی فیصد بڑھ گئے، اگست میں بجلی 19.73 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ اس دوران ریڈی میڈ گارمنٹس 8 فیصد اور تعمیراتی سامان ساڑھے7 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں بجلی 123 فیصد اور پٹرول 84 فیصد مہنگا ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں