بلدیہ اعلی حیدرآباد گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب کی سرکردگی میں منظم مافیاکاانکشاف
شیئر کریں
پارکنگ اور ٹیکس کی رقم میں ماہانہ لاکھوں روپے کا گھپلے جاری، ظفر نامی ملازم کو سٹی اور لطیف آباد کی کار پارکنگ انچارج بنا دیا گیا
عبدالوہاب راجپوت نائب قاصد بھرتی ہوا ، غیرقانونی ترقی حاصل کرکے گریڈ 16 میں پہنچا،سابق ایڈمنسٹریٹرفاخرشاکرنے ری کوری انچارج بنادیا
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ، گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی سرکردگی میں منظم مافیا بے قابو ،پارکنگ اور ٹیکس کی رقم میں ماہانہ لاکھوں روپے کا گھپلے جاری، ظفر نامی ملازم کو سٹی اور لطیف آباد کی کار پارکنگ انچارج بنا دیا گیا، بلدیہ رقم کے خزانے میں پارکنگ کی معمولی رقم جمع ہونے کا بھی انکشاف، سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کی منظم چین ابھی تک بلدیہ اعلیٰ میں موجود، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی حیدرآباد میں گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی سربراہی میں منظم مافیا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے بلدیہ اعلی میں منظم چین تشکیل دی تھی جس کا سربراہ گریڈ 2 کا ملازم عبدالوہاب راجپوت ہے، میونسپل کمشنر شفیق شاھ نے ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کی قریبی ملازم عبدالوہاب راجپوت کو معطل کیا تھا جس کا آؤٹ ورڈ نمبر 60 تھا لیکن کچھ ہی گھنٹوں میں میونسپل کمشنر نے عبدالوہاب راجپوت کو دوبارہ بحال کیا جس کا آؤٹ ورڈ نمبر 61 ہے، عبدالوہاب راجپوت گریڈ میں 2 نائب قاصد بھرتی ہوا لیکن غیرقانونی ترقیاں حاصل کرتا گریڈ 16 میں پہنچا، حیرت انگیز طور پر فاخر شاکر نے عبدالوہاب راجپوت کو رکوری انچارج بنایا جو کہ عہدہ بلدیہ اعلی میں موجود ہی نہیں ہے، عبدالوہاب راجپوت کے ساتھ رکوری کلرک صائم بھی سابقہ ایڈمنسٹریٹر کی چین کا اہم آدمی سمجھا جاتا ہے اور مذکورہ دونوں ملازمین ٹیکس کے معاملات دیکھتے ہیں اور بغیر چالان جاری کرنے کی اشتھار بورڈ نصب کرنے کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں، سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے ظفر نامی ملازم کو سٹی اور لطیف آباد کی کار پارکنگ کا انچارج بنایا جو کہ پارکنگ کی مد میں جمع ہونے والی رقم کا معمولی حصہ سرکاری اکائونٹ میں جمع کرواتا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں ملازموں بلدیہ اعلیٰ میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں جبکہ سالانہ ایڈورٹائزنگ کی مد میں 61 لاکھ روپے جمع ہوتے تھے لیکن وہ بھی نہیں ہوئے نہ تین ماہ گذر جانے کے باوجود ایڈورٹائزر کو چالان جاری کئے گئے ہیں، واضع رہے کہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات میں عبدالوہاب راجپوت کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری ہیں. ۔