میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا نئے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نئے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے9 سال کے بعد مستقبل میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی نئی لاگت طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے سربراہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ممبر انفراسٹرکچر ہونگے۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سرکاری عمارتوں، فلائی اوور، روڈتعمیر کرنے، پینے کے صاف پانی کے منصوبوں ، ڈرینیج اسکیموں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر لاگت کا تعین سال 2012 میں کیا تھا، ملک میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا مہنگی ہونے کے باعث حکومت سندھ نے تعلیم، صحت، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، داخلہ ، زراعت ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی نئی لاگت کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ممبر انفراسٹرکچر ہونگے، جبکہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے 2 شعبہ جات کے سربراہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس اینڈ سروسز(بلڈنگ)، سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس اینڈ سروسز (ہائی وے)، سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ تعلیم، محکمہ بلدیات، محکمہ داخلہ کے گریڈ 19 کے افسران، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے گریڈ 19کے انجینئر، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گریڈ 19 کے افسر،این ای ڈی یونیورسٹی کا نمائندہ ، محکمہ آبپاشی کا سیکشن افسر ممبر کے طور پر شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ورکس اینڈ سروسز کے اعلیٰ افسران اور ٹھیکیدار وں کی تجویز کے بعد نئے اور مستقبل میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،کمیٹی جائزہ کے دوران سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ کی تجو یز دے گی ،کمیٹی کی جانب سے اپنی تجاویز آئندہ سال پیش کرنے کا امکان ہے ،تجاویز کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں