میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی واٹربورڈ ہائنڈرنٹس کی نیلامی میں من پسند ٹھیکیدار کوٹھیکہ دینے کی تیاری

کراچی واٹربورڈ ہائنڈرنٹس کی نیلامی میں من پسند ٹھیکیدار کوٹھیکہ دینے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائنڈرنٹس کی نیلامی کے آڑ میں من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دینے کی تیاری تیزی سے جاری ہے ٹینڈر میں آنے والے 42میں 20کے لگ بھگ تھیکیدارکا ناکام قرار ینے میں کامیاب ہوگئے ٹینڈر کے ساتھ 42کروڑ روپے جمع شدہ رقم ڈپازٹ سے کمیشن وصول کیا جانے کی توقع ہے، ،واٹر بورڈ کے مطابق7سخی حسن نارتھ ناظم آباد ضلع وسطی،7شیر پائوضلع جنوبی،7نیپا چورنگی، گلشن اقبال ضلع شرقی،5کرش پلانٹس حب کینال منگھوپیر روڈضلع غربی ،6صفورا ،ریس کورس ملیر کینٹ ، سکیم 33ضلع ملیر 10فوچیئر کالونی لانڈھی ہائنڈرنٹس کی نیلامی میں ٹھیکیداروں نے حصے لیا ہے،واٹر بورڈ کی پروکیومنٹ کمیٹی کے سربراہ آفتاب چانڈیوہیںکمیٹی نے ٹھیکیداروں کے کاغذات کی جانچ پٹرتال کے لئے مختلف اداروں کو خطوط لکھے ،خاص طور پر60/60گاڑیوں یعنی ٹینکرز کی رجسٹریشن کی جانچ کے لئے کراچی ، لسبیلہ حب اور کوئٹہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کولکھا گیا تھا جن میں بعض ٹھیکیداروں نے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا ہے آئندہ چند روز میں نہ آنے والی رپورٹ کے ٹھیکیدار کو ٹیکنکل گراونڈ میں ناکام قراردیتے ہویئے ہائنڈرنٹس کی نیلامی سے باہر کردیا جائے گا کروڑوں اربوں روپے اس کھیل میں سیاستدان، بیوروکریٹ ، پولیس سمیت بااثر شخصیات شامل ہیںواضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے چھ سرکاری ہائنڈرنٹس کی نیلامی کے ذریعہ دوسال کے لئے ٹھیکہ پر دیا تھا جس کے مدت 17نومبر 2019ء ختم ہوچکی ہے اور ہائنڈرنٹس کا کاروبار غیر قانونی طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انتظامیہ حصہ بن گئی ہیں ہائنڈرٹنس سے جوڑے ہر افسر اور ملازمین کو لاکھوں نہیں کروڑ روپے رشوت، کمیشن اورکیک بیک وصول کررہا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائنڈرنٹس کے انچارچ تابس رضا نے کمائی کے اس دھندے میں صفورا ہائنڈرنٹ پر اپنے سگے بھائی نازش رضا، نیپا ہائنڈرنٹ پر بھانجا عزیر رضا اور دیگر ہائنڈرنٹ پر اپنے قریبی دوستوں کے ذریعہ کنٹرول کررہے ہیں،ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق ایک ہائنڈریٹ4سے 8کروڑ گیلن پانی یومیہ ٹینکرز کے ذریعہ فروخت کیا جارہا ہے، پانی کو فروخت کرکے اپنی آمدنی کو بڑھارہے ہیں،جبکہ واٹر بورڈ کی ٹیکس ریکوری پانی کے فروخت سے اب بھی ماہانہ 12سے 15کروڑروپے بتائی جاتی ہے کراچی کے چھ ہاٹنڈرنٹس کاـــــ ٹھیکہ دو ارب روپے رشوت ،کمیشن، کیک بیک وصول کرکے توسیع دیاگیا ہے، ٹینکر ایسوسی ایشن کے عبدالقادر خان کا الزام لگایا گیا ہے، کراچی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا سرکاری ہائنڈرنٹس کی دوبارہ ٹینڈر میں سفافیت لائی جائے اورغیرقانونی چلنے والے ٹرالہ ٹینکر ز پر پابندی لگائی جائے ،چیئرمین بورڈ ناصرحسین شاہ ، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر افسران کاہائنڈرٹنس کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے،ہائنڈرٹنس مافیا سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کراچی میں سرکاری چھ ہارئنڈٹنس کے علاوہ نیشنل ہاجسٹک سیل سپرہائی وے ،ڈپٹی کمشنر غربیبلدیہ ٹاون اور 96غیر قانونی ہائنڈرٹنس بھی شہر میں کے گھناونے کاروبار ،پانی کی خرید و فروخت میں جاری ہے اور انتظامیہ دو تین میں ایک غیر قانونی ہائنڈرنٹ پر چھاپے مارکر شہریوں کو احساس دیلاتے ہیں کہ غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے جہاں سے رشوت کمیشن اور کیک بیک کا سلسلہ جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں