میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسانیت شرما گئی نواب شاہ میں مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دیے

انسانیت شرما گئی نواب شاہ میں مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اندورن سندھ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے خاتون پر کتے چھوڑ دئیے، پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے فقیر محمد جوکھیو کے علاقے میں انسانیت شرما گئی، جب مخالفین نے کھیتوں میں کام کرنے خاتون پر کتے چھوڑ دئیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور مخالفین کے درمیان زمین کو لے کر تنازع چل رہا ہے، کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا۔پولیس رپورٹ میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی زمین پر کام کررہی تھی جب مخالفین نے اس پر کتے چھوڑ دئیے۔پولیس نے خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں قاضی احمد تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں