میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وسیم اختر ایک مرتبہ پھر تحقیقاتی اداروں کے ریڈارپر  آ گئے

وسیم اختر ایک مرتبہ پھر تحقیقاتی اداروں کے ریڈارپر آ گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)بلدیاتی انتخابات سے قبل قومی احتساب بیورو سابق میئر کراچی کیخلاف متحرک ہو گیا وسیم اختر ایک مرتبہ پھر تحقیقاتی اداروں کے ریڈار آ گئے چار سالوں سے زیراستعمال سرکاری گاڑیوں اور پٹرول کی مد میں حاصل کی گئی رقم کی چھان بین شروع کر دی گئی قریبی ساتھی کو وعدہ معاف گواہ بنائے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے میئر کراچی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جس کے تحت حالیہ دنوں ان کے اثاثوں کی چھان بین کا عمل جاری ہے اس ضمن میں نیب کی جانب سے وسیم اختر کیخلاف کرپشن سے متعلق تمام تر انکوائریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے آ ئندہ چند روز میں انہیں نیب ہیڈ کوارٹر طلب کیا جا ئے گا جس میں انہیں سوالنامہ تھمایا جائے گابعد ازاں درست جواب نہ دینے اپر انہیں حراست میں لیا جا ئے گا ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق میئر کراچی کی گذشتہ چار سالوں میں سرکاری فنڈز میں کرپشن سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھانے کے لیے ان کے قریبی ساتھی کو بھی وعدہ معاف گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت حالیہ دنوں وہ قانون کے شکنجے میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں آئندہ آ نے والے دنوں میں ان کی گرفتاری بھی متوقع طور پر ظاہر کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں