میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ میگا سٹی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہر کا فضائی جائزہ لیا اور حارلیہ بارشوں، اربن فلڈنگ کے نقصانات کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، انہیں کور ہیڈ کوارٹرز میں اربن فلڈنگ پر بریفنگ دی گئی، کوئی بھی شہر اس طرح کی قدرتی آفت کا سامنا نہیں کرسکتا۔پاک فوج کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد پر آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ غیرمعمولی بارش، بے ہنگم آبادی نے صورتحال کو پیچیدہ کیا، بغیر منصوبہ بندی بستیاں اور انفرا اسٹرکچر مسائل نے صورتحال کو خراب کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ اس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں ترجیحات کو درست کرنا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قدرتی آفت نے موقع دیا ہے کہ ہم میگا سٹی کو آئندہ درست کریں، آرمی چیف نے شہر میں ریلیف کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں