میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نالوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ تیار

نالوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ تیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائد میں نالوں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے کن علاقوں میں کتنی تجاوزات قائم ہیں۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ محکموں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے 27 نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، 27 نالوں پر کہیں 5 تو کہیں 80 فیصدتک تجاوزات ہیں، شیر شاہ نالے پر لیاری ندی سے اردو بازار تک 80 فیصد تجاوزات ہیں۔دستاویزات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سونگل نالے پر70 فیصد تجاوزات قائم ہیں، رنچھوڑ لائن سے مائی کولاچی تک سٹی نالے پر70 فیصد تجاوزات ہیں، نیو کراچی کے نالوں پر 60فیصد اور 30فیصد تجاوزات ہیں۔اسی طرح لیاری ہارون آباد نالے پر 30 فیصدتجاوزات قائم ہیں۔دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ پہلوان گوٹھ نالے پر 30 فیصد تجاوزات قائم ہیں، 13.5 کلومیٹر طویل گجر نالے پر ہزاروں گھر تعمیر ہیں، گجر نالے پر ہزاروں گھروں کی منتقلی اور متبادل گھروں کیلئے اربوں درکار ہیں۔کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سروے سندھ حکومت کو سفارشات کے ساتھ بھیج دیا گیا تھا، سروے کے بعد سے اب تک تجاوزات میں مزید اضافہ ہوا ، صرف گجر نالے پر آپریشن ہوا تھا، چند ہزار تجاوزات مسمار کی گئیں، برساتی نالوں میں سیوریج لائنیں شامل ہونے سے نالے بھرے رہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں