میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مالدیپ میں اسپیکر کانفرنس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے

مالدیپ میں اسپیکر کانفرنس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مالدیپ میں اسپیکر کانفرنس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے ۔پاکستان کے وفد کی قیادت ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، بھارتی وفد کی قیادت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کر رہے تھے ۔ پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھادیا گیا، بھارتی سپیکر نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، ارکان کانفرنس کا اظہار ناپسندیدگی کیا ہے ، پاکستان کے پارلیمانی وفد نے کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے ۔کانفرنس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دیگر وفد کے ہمراہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے ۔ارکان نے کانفرنس کے دوران بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں اسپیکر کانفرنس میں ارکان پارلیمنٹ نے دنیا بھرسے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ارکان کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارتشویش کیا ہے ۔5 اگست کے بعد پاکستان اور بھارت کا حکومتی سطح پر پہلی دفعہ آمنا سامنا ہوا ہے ۔ پہلے ٹاکرے میں بھارتی وفد ناک آؤٹ ہوگیا ۔پاکستان اور بھارت4th ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس مالدیپ میں آمنے سامنے آگئے ۔ ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد جس کی قیادت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کر رہے تھے آگ بگولہ ہو گیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی 14 منٹ کی تقریر جاری رکھی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھا دی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں