حکومت بیک ڈور سے بڑے صنعتی گروپوں کو پیکجز دے رہی ہے ، احسن اقبال
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بیک ڈور سے بڑے صنعتی گروپوں کو پیکجز دے رہی ہے ، عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بڑے صنعتی گروپوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ حکومت نے پچھلے ایک سال میں کئی سو ارب پر مبنی بڑے صنعتی گروپوں کوپیکیجز دئیے ہیں یہی گروپ تحریک انصاف کو الیکشن کے دوران فیڈنگ کرتے رہے ہیں اس پر بہت حلقے اعتراض کرچکے ہیں ۔ حکومت نے پارلیمان کے فلور پر لانے کی بجائے بیک ڈور سے آرڈیننس لاگو کیا۔ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس عمل میں شفافیت نہیں ہے ۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ ہم ٹیکس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اوردوسری طرف پیکیجز دئیے جارہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کون ٹیکس ادا کرے اگر حکومت نے اسی طرح چلنا ہے تو یہ اس کی چوائس ہے لیکن اگر حکومت کو طے کرنا تھا تو پارلیمنٹ کے فلور سے شفاف طریقے سے کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ یہ ٹیکس کی رقم بجٹ کے ذریعے فنانس بل کے ذریعے لگائی گئی تھی حکومت نے تو اس طرح کیا ہے جیسے اس کی ذاتی بخشش ہے جو بڑے صنعتی گروپوں کے دے رہی ہے یہ پاکستان میں ایک نئی روایت ہے اس پر ہماری عدلیہ کو غور کرنا چاہیے ۔