میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، اسماعیل ہنیہ کی خامنہ ای سے آخری گفتگو وائرل

موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، اسماعیل ہنیہ کی خامنہ ای سے آخری گفتگو وائرل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے چند گھنٹوں قبل اپنی آخری ملاقات میں ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای سے کی گئی گفتگو منظر عام پر آگئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنی گفتگو میں آیت اللہ خامنہ ای سے کہا کہ ایک سردار جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا آئے گا۔ دنیا اسی طرح ہے۔ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہی اللہ موت دیتا ہے اور وہی زندگی دیتا ہے۔ اللہ ہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے۔ لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی ان شا اللہ وہ امت مسلمہ ہے۔ بقول شاعر اگر کوئی سردار ہمارے درمیان سے جائے گا تو اس کی جگہ دوسرا سردار آئے گا۔حماس کے سربراہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے لیے دعا کی کہ خدا آپ کو طویل عمر سلامتی اور عافیت عطا فرمائے آمین۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ سے کہا کہ آپ لوگ ایک چھوٹا سا گروہ ہیں جو ایک بڑے لشکر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے جس میں امریکا، نیٹو برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہا اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب سمندر سے دریا تک فسلطین قائم ہوگا۔ ان شااللہ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں