حماس کے فوجی سربراہ محمد ضیف فضائی حملے میں شہید،اسرائیل کا دعویٰ
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ اور 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرزمین پر حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد ضیف کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی جانچ پڑتال کے بعد اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر محمد ضیف 13 جولائی کو خان یونس میں ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ محمد ضیف اسرائیلی سرزمین پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں سب سے اہم تھے۔ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری مارے گئے تھے۔اسرائیلی فوج کے محمد ضیف کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا اعلان تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے دوسرے روز کیا گیا ہے۔علاوہ ازیںحماس کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ ڈیف کے قتل کی خبر غیر مصدقہ ہے، انہوں نے ٹیلی گرام پر حماس کے عسکری ونگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ القاسم کے کسی رہنما کی شہادت کی تصدیق یا تردید کرناالقاسم بریگیڈ کی قیادت اور تحریک کی قیادت کا معاملہ ہے۔