میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، ڈپٹی کمشنروں کو پٹہ سسٹم مافیا کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

کراچی ، ڈپٹی کمشنروں کو پٹہ سسٹم مافیا کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں ڈپٹی کمشنروں کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم مل گیا۔ ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر نے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی پلاٹ پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی۔ پٹہ سسٹم مافیا کے افسران غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی روکنے کے لیے دبائو ڈالتے رہے لیکن ڈپٹی کمشنر طلحہ سلیم نے پٹہ سسٹم مافیا کی ایک نہ سنی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نیضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو رہائشی پلاٹوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات رکوانے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنروں کو فعال کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طلحہ سلیم نے فیڈرل بی ایریا 2 میں پلاٹ نمبر R-704 پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کرکے اسے مسمار کردیا۔ مذکورہ پلاٹ ایس بی سی اے کی منگل کے روز ڈیمالیشن لسٹ میں موجود نہیں تھا ڈی سی سینٹرل آفس نے منگل کی صبح ایس بی سی اے سے جب ڈیمالیشن ٹیم مانگی اور مذکورہ پلاٹ نمبر بتایا تو ایس بی سی اے افسران میں کھلبلی مچ گئی
کیونکہ پلاٹ نمبر R-704 پر پٹہ سسٹم مافیا کی جانب سے بھاری بھتہ لے کر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں اس دوران ایس بی سی اے ٹیم مذکورہ پلاٹ پر انہدامی کارروائی سے گریز کرتی رہی اور ڈی سی آفس سینٹرل کو عذر دیتی رہی کہ ان کے پاس ڈیمالیشن ٹیم اور مشینری موجود نہیں ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے ڈی ایم سی ضلع وسطی سے مشینری منگوائی اور ایس بی سی اے کے مذکورہ علاقے کے افسران کو طلب کرکے مذکورہ پلاٹ پر انہدامی کارروائی کی اس دوران پٹہ سسٹم کے ذمہ داران ایس بی سی اے افسران پر انہدامی کارروائی رکوانے کے لیے دبائو ڈالتے رہے لیکن ایس بی سی اے افسران ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی موقع پر موجودگی کے باعث بے بس تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی انہدام کرنے والی ٹیم کو غیر قانونی تعمیرات مکمل طور پر مسمار کرنے کا کہا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اپنے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں سے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات کو رکوائیں اور ان کے خلاف ایس بی سی اے کے ساتھ مل کر انہدامی کارروائی کریں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنروں کو کہا گیا ہے کہ اگر انہدامی کارروائی کے لیے مشینری اور افرادی قوت کی ضرورت ہو تو وہ ڈی ایم سی ضلع وسطی سے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے اس اقدام سے پٹہ سسٹم مافیا میں سخت کھلبلی مچ گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں