میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، پرائیویٹ لوگوں کے ذریعے پیسے بٹورنے کا انکشاف، 120 گز کے گھر کا نقشہ منظور کرانے کا ریٹ ایک لاکھ تک مقرر کردیا، وادہو واہ روڈ غیرقانونی پراجیکٹس کا گڑھ بن گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر 10 سال سے براجمان عرس ڈاوچ نے غیرقانونی تعمیرات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے، عرس ڈاوچ ڈپلومہ ہولڈر افسر ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کوئی بھی ڈپلومہ ہولڈر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس غیر رجسٹرڈ افسر تکنیکی عہدے پر نہیں بیٹھ سکتا لیکن ہر سسٹم کے چہیتے افسر کو عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف عہدوں پر مقرر کیا جاتا رہا ہے اور وہ 10 سال سے قاسم آباد کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں، قاسم آباد کو سندھ کا دبئی کہا جاتا ہے جہاں ان گنت مہنگے تعمیراتی منصوبے موجود ہیں جو کہ عرس ڈاوچ کیلئے سونے کی کان بن گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وادہو واہ روڈ غیرقانونی تعمیرات کا گڑھ بن چکا ہے، وادہو واہ روڈ پر بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز کے متعدد تعمیراتی منصوبے 20 سال سے نامکمل ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر مذکورہ پراجیکٹس کے خلاف کارروائی کی بجائے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی لینے میں مصروف ہے، ذرائع کے متعدد پراجیکٹس کے بلڈنگ اسٹرکچر بھی منظور نہیں ہیں اور غیر معیاری کام کی وجہ سے پلازوں کے تعمیرات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ پرائیویٹ لوگوں کے ذریعے وصولی کرتا ہے اور اکثر وصولی صوبائی وزیر اور اعلیٰ افسران کے نام پر کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل بائی پاس پر ایک پراجیکٹ کی بکنگ آفس سیل کیا گیا لیکن بعد میں عرس ڈاوچ نے بھاری رقم لیکر بکنگ فیس ڈی سیل کردی، قاسم آباد میں 120 گزکے گھر کے نقشے کی منظوری کیلئے بھی ایک لاکھ تک ریٹ مقرر کیا گیا ہے، بھاری رقم کے مطالبوں اور لیٹر نکال کر ہراسان کرنے کے معاملے کے بعد تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ قاسم آباد میں نئے منصوبے لانے سے گریزاں ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں