میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کابینہ کی تشکیل پر ق لیگ اورپی ٹی آئی میں اختلافات

پنجاب کابینہ کی تشکیل پر ق لیگ اورپی ٹی آئی میں اختلافات

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب کابینہ کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں اور کابینہ کی تشکیل کا معاملہ اٹک گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب اسمبلی میں مختصر کابینہ چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق وزرا کی تعداد کم رکھے جانے پر مطمئن نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چاہتے ہیں کابینہ اراکین کی تعداد 20 سے زیادہ نہ ہو، اور انہوں نے پنجاب کابینہ کو مختصر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق مختصر کابینہ پر مطمئن نہیں ہے اور وزیراعلی پنجاب زیادہ اراکین پر مشتمل کابینہ رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب آفس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چوہدری پرویزالہی کے مابین مشاورت ہوئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی واضح پیغام سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔ سابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزرا بھی نئی کابینہ میں شامل ہونگے۔ سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنانے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، جبکہ یاسمین راشد کو ہی وزیر صحت بنایا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس کو اسکولز اور ہائی ایجوکیشن کا وزیر بنایا جائے گا۔ میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، جبکہ محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی کابینہ پنجاب اسمبلی میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل کابینہ میں شمولیت کیلئے صمصام علی بخاری، سردار آصف نکئی، حسین جہانیاں گردیزی کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں