میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ ، ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ ، ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے قانون کی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزسندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے قانون کی دھجیاں اڑادیں،آفیسر مینجمنٹ گروپ کا افسر وفاق میں جانے کے بجائے 6 سال سے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کروا کے خطیر رقم والے محکمے میں مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق آفیسر مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کا افسررولز کے تحت صرف وفاقی محکموں میں ہی خدمات سرانجام دیتا ہے، وفاقی محکموں میں مراعات ، سہولیات حکومت سندھ کے محکموں کی نسبت میں بہت ہی کم ہیں،سندھ ہائی کورٹ نے بھی حکم دے رکھا ہے کہ افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی غیرقانونی ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز اسد اسحاق 6 سال سے تمام رولز اور عدالتی احکامات کو بالا طاق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے بجٹ رکھنے والے انتہائی اہم محکمے کی ایک ہی کرسی پر براجمان ہیں، اسد اسحا ق کی تعیناتی سال 2015 میں 2سالہ مدت کے لئے ہوئی، مدت ختم ہونے کے بعد بھی ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نہیں چھوڑا اور اثر رسوخ استعمال کرکے ڈیپوٹیشن پر دوبارہ 2 سال کے لئے تعیناتی کروانے میں کامیاب ہوگئے، سال 2019 میں یہ مدت بھی ختم ہوگئی لیکن اسد اسحاق نے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سے جانے کا نام نہیں لیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری اسد اسحاق نے وفاقی محکموں میں کام کرنے کے بجائے سندھ کی خدمت کرنے کی ٹھان لی اور ڈیپوٹیشن پر مزید ایک سال کی تعیناتی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، اسد اسحاق 5 سال لائیو اسٹاک اینڈ فشریز میں گذارنے کے بعد بھی وفاق میں نہیں جارہے کیونکہ انہوں نے مزید 6، 6 ماہ کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی حاصل کرلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں