میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے بڑے شہروں میں پابندیاں بڑھانے کا امکان

ملک کے بڑے شہروں میں پابندیاں بڑھانے کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے متعلق وزیراعظم عمران خان کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ہم سے بہت امیر ممالک میں این سی او سی جیسا مربوط نظام نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے وبا کو قابو کرنے میں جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی وہ بڑے ممالک ممالک نہیں کرسکے۔ اس پلیٹ فارم پر معلومات آتی ہیں، اس پر غور ہوتا پھر اس کی بنیاد پر فیصلے پورے ملک پر نافذ ہوتے اور ان کی نگرانی بھی کی جاتی ہے، اللہ کے کرم سے ہم ہر مرتبہ کورونا وائرس کی لہر پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جیسی اس خطے کے دیگر ممالک ایران، بھارت، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا، افغانستان، نیپال وغیرہ میں دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیا میں صورتحال قدرے بہتر تھی لیکن حالیہ لہر میں حالات بگڑتے جارہے ہیں جس کی وجہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے جو انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اس سے قبل وائرس کی برطانوی قسم کورونا وائرس کی اولین شکل سے 60، 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا تھا لیکن بھارتی قسم، برطانوی قسم سے بھی 60 سے 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ا ہم شہروں کو ہدف بنائیں گے جس کا فیصلہ آج (پیر کو) وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں