امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش
ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل کا انحصار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شاندار شخصیت کے حامل ہیں اور یہ دونوں اکھٹے چل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ، اگر دونوں ممالک چاہیں تو مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔