میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس منگل یا بدھ کو متوقع

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس منگل یا بدھ کو متوقع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اس منگل یا بدھ کو متوقع ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن میزبان ہوگی، سینیٹ میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے مشاورت ہوگی اور اپوزیشن کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن میں منگل یا بدھ کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے پر مشاورت ہوئی ہے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اے پی سی کے میزبان ہوسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمن سے شہباز شریف ضروری مشاورت کے بعد اے پی سی کی تاریخ اور جگہ کا اعلان کردیں گے ،بلاول بھٹو زرداری نے انہیں فیصلے کا اختیاردیدیا ہے ، دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں