میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش سے کرنٹ لگنے کے واقعات، کے الیکٹرک کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج

بارش سے کرنٹ لگنے کے واقعات، کے الیکٹرک کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں حالیہ بارش میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کے الیکڑک انتظامیہ کے خلاف پہلی ایف آئی درج کرلی گئی۔29 جولائی کو 30 سالہ نوجوان سعداحمد پاپوش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ پاپوش تھانے میں سعد کے بھائیوں نے کے الیکڑک انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 لگائی گئی ہے ۔ لواحقین نے کے الیکٹرک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سعد کی ہلاکت کی ذمہ دارکے الیکٹرک انتظامیہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران تاریں پول سے ٹکرائیں اور پول میں کرنٹ آگیا۔ کے الیکٹرک نے شکایت کے باوجود بجلی منقطع نہیں کی۔جس کی وجہ سے سعد احمد کی موت واقع ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں