میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی میں خواتین کی عزتیں غیر محفوظ ہیں، عائشہ گلالئی

پی ٹی آئی میں خواتین کی عزتیں غیر محفوظ ہیں، عائشہ گلالئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں ہے، پی ٹی آئی میں لڑکیوں، عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں اور ان کو نااہل قرار دینا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف وہی نہیں پی ٹی آئی کی کئی خواتین پارٹی کے ماحول سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منانے کے لیے وفد بھیجنے کی کوشش کی، میں نے انکار کر دیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ عزت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، ہمیں بچپن سے ہمت و حوصلے سے بات کرنا سکھایا جاتا ہے، ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ غیرت اور عزت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار نہیں کرنے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں ہے، پی ٹی آئی میں لڑکیوں، عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہے، عمران خان کو نااہل قرار دینا چاہیے۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان ملک میں مغربی کلچر لانا چاہتے ہیں، عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا پرہے، گراؤنڈ پرنہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا میری کوئی پرفارمنس نہیں ہے، میری پرفارمنس آپ کے سامنے ہے، میں سوشل میڈیا پر کم اور گراؤنڈ پر زیادہ ہوتی ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی امراض کا بھی شکار ہیں اور وہ ٹیلنٹڈ نوجوانوں سے جلتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے بے نظیر بھٹو کے بارے میں ایسی باتیں کہیں کہ مجھے افسوس ہوا، عمران خان صرف زندہ نہیں مرے ہوئے لوگوں کے بارے میں بھی برے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کارکنوں کی دوکیٹیگریاں ہیں، ایک بنی گالا میں ایک بنی گالا سے باہر ہے، عمران خان خود کو عقل مند اور باقی سب کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔تحریک انصاف کی سابق رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا بیٹا پیسے لے کر لوگوں کے کام کرتا ہے، آج ایسے ٹھیکے ہیں جس پر پرویز خٹک نے غیر قانونی طور پر لیزنگ لی ہوئی ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ شاید پرویز خٹک کے ٹھیکوں سے عمران خان کا کچن چلتا ہے، پرویز خٹک نے تنگی مائنز میں اپنے کزن کو غیرقانونی لیز دی ہے، پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس گئے، عمران نیازی کو پتا نہیں کیا مسئلہ تھا، سارے ثبوت ایک طرف رکھ دیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ورکرز کے پاس جہاز نہیں تو ان کا کیا قصور ہے کہ آپ ان کو ادنیٰ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2013 میں پہلی بار عمران خان کا ٹیکسٹ میسج ملا، عمران خان کا بلیک بیری چیک کر لیں سب کچھ سامنے آ جائے گا، وہ خواتین کو بھی کہتے ہیں کہ بلیک بیری رکھیں اس سے میسج ٹریس نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میسجز میں ایسے الفاظ تھے جو کسی کی غیرت برداشت نہیں کرسکتی، ہم بھی کیس ماں، بیٹیاں ہیں، یہ عہدے، پارٹیاں اور حکومت آنے جانے والی چیزیں ہیں۔میسجز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی اے کے ذریعے ٹریس کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تین گھنٹے نہیں 15 منٹ ملاقات ہوئی، بنی گالا میں پارٹی اجلاس میں بھی نہیں جاتی تھی، میری ناراضی بہت عرصے سے تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں