میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے، آرمی چیف

جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے۔ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمانوں میں گھل مل گئے، جبکہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوری عمل سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ جمہوری عمل کو کیسے دیکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سب دیکھ رہے ہیں اور مطمئن ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چیز ٹھیک جارہی ہے اور جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے، جبکہ جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔ ان کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ صحافیوں سے بات کرنا خطرناک ہے۔ایک موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے کہا کہ مجھے فضل الرحمان سے ملنے دیں، کہیں وہ فتویٰ نہ جاری کردیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں