میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی(حافظ نعیم)

اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی(حافظ نعیم)

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی
معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے اور اشتہاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔پٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام نے کہا اتنا مہنگا پیٹرول کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرے، جینا مشکل ہوگیا ہے اور عوام بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں