میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہاکس بے پکنک کے 13 زخمی لیاقت ہسپتال میں داخل

ہاکس بے پکنک کے 13 زخمی لیاقت ہسپتال میں داخل

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ مسرور کھوڑو ) کراچی میں پکنک پر جانے والے تیز رفتار کوسٹر حادثے 7 افراد جاں بحق ہونے کا معاملہ، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 13 زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج کے لیے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف ٹیکنیکل افسر ڈاکٹر فیض علی منگی نے لیاقت نیشنل اسپتال انتظامیہ کو لیٹر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ روڈ حادثے میں زخمی ہونے والوں کا بہتر علاج کیا جائے، جن کے اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے، نجی اسپتال میں سرکاری اخراجات پر علاج ہونے والے مریضوں میں مدا شاہد، نغینہ، نگہت، بشریٰ، مجیب الرحمٰن، ثاقب، منیرہ ساجد و دیگر شامل ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں اتوار کے روز ہاکس بے پر پکنک منانے کے لیے جانے کے دوراں تیزی رفتاری کے باعث ڈرائیور سے کوسٹر بے قابو ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے اور 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے گھر بھیجا گیا جبکہ شدید زخمیوں کا لیاقت نیشنل اسپتال میں علاج جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں