میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس ڈاکوؤں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،آئی جی سندھ

پولیس ڈاکوؤں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،آئی جی سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت شہدائے پولیس کانفرنس ہوئی جس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے اندر امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے نے کہا کہ سندھ حکومت کا پولیس کو مکمل تعاون حاصل ہے، پولیس ویلفیئر کیلئے اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کے خلاف پولیس نے بہادری سے کارروائیاں کیں۔اس سے قبل میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی اصل وجہ بتائی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کا فائدہ ملزمان کو ہوتا ہے، ملزمان ضمانتوں کے بعد شہر میں دوبارہ وارداتیں کرتے ہیں جبکہ اکثر متاثرین مقدمات درج نہیں کرواتے، ملزمان کو سزا کا خوف ہو تو جرائم کم ہو سکتے ہیں، اصلاحات کیلیے کابینہ کو تجاویز دی ہیں، قانون سازی سے ملزمان کو سزائیں دلوانے میں مدد ملے گی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2200 سی سی ٹی وی کیمرے ہیں، تقریباً تمام کیمرے کام کر رہے ہیں، شہر میں کوئی بھی واردات ہوتی ہے تو اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلنا شروع ہو جاتی ہے، ہم نے پیمرا کو لکھا کہ ان فوٹیجز سے ہمارے کیس متاثر ہوتے ہیں، ٹی وی چینلز کو واردات کی فوٹیجز چلانے سے منع کیا جائے۔انہوں نے بتایا تھا کہ پیمرا نے کہا ہے کہ آپ کی بات درست ہے، ہم ٹی وی چینلز کو اس بارے میں ہدایت جاری کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں