میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی

ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عید الاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پرقربان کیے گئے جانوروں میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور 60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔ مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق عید پر قربان کیے جانوروں کی کل مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں