میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاؤر شیئرنگ فارمولا، نگراں سیٹ اپ پر پیپلزپارٹی ، نون لیگ کا اتفاق

پاؤر شیئرنگ فارمولا، نگراں سیٹ اپ پر پیپلزپارٹی ، نون لیگ کا اتفاق

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

عرب امارات میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی بڑی شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جن میں نگراں سیٹ اپ کے ناموں اور اگلے انتخابات میں دونوں جماعتوں کے جیتنے کی صورت میں اقتدار کی تقسیم کا فارمولا شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتوں میں اگلے عام انتخابات کی تاریخ واحد مسئلہ نظر آیا جہاں دونوں جماعتوں کی رائے مختلف تھی۔مسلم لیگ(ن) اس بارے میں ملے جلے اشارے دے رہی ہے کہ انتخابات اکتوبر میں ہوں گے یا نہیں لیکن پیپلز پارٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر انتخابات چاہتی ہے۔ انتخابات کی تاریخ کے بارے میں پیپلز پارٹی کی وضاحت کے پیچھے ایک وجہ یہ ہے کہ آصف زرداری اپنے بیٹے کو اگلا وزیر اعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں، پی پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ آصف زرداری سے اگلے عام انتخابات کے لیے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یقینی طور پر یہ چاہیں گے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے کچھ حلقوں میں پی پی پی کے چند بڑے ناموں کی حمایت کرنے پر غور کرے، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی پر 9 مئی سے پہلے دونوں کے درمیان مکمل مفاہمت تھی لیکن اب جب کہ عمران آئندہ انتخابات سے اہم نہیں رہے، تو دونوں فریقین مستقبل کے سیٹ اپ میں بڑا حصہ پانے کے لیے اپنے اپنے مہروں کو بساط اقتدار کی شطرنج پر احتیاط سے کھیل رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں