میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان: ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پرحملہ، 4 اہلکار شہید

بلوچستان: ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پرحملہ، 4 اہلکار شہید

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں 4 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں حملے میں ایک ایف سی اور3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تفصیلات  کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں