میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ‘پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر دو گروپوں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں

حیدرآباد ‘پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر دو گروپوں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :علی نواز قاسم آباد میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر دو گروپوں میں جھگڑا، گولیاں چل گئیں، جسکانی اور ببر برداری میں جھگڑے کے دوران اے ایس آئی سمیت 4 افراد زخمی، کیس داخل، پولیس نے دو افراد گرفتار کرلئے، جسکانی برادری کے افراد نے حملہ کیا، پولیس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں یو سی 140 کی پیپلزپارٹی ٹکٹ پر جسکانی اور ببر برداری کے افراد کے درمیان تناؤ جھگڑے میں تبدیل ہوگیا، ملنے والی معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے مرزا جسکانی اور پیپلزپارٹی رہنما برکت ببر میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا، دوران جھگڑے فائرنگ میں 4 افراد غلام رسول ببر، تنویر، معظم اور غلام مصطفیٰ زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا، قاسم آباد تھانے پر عاشق علی ببر کی مدعیت میں مرزا جسکانی، طارق جسکانی، منیر، مشتاق، مزمل جسکانی، تنویر گوپانگ سمیت 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے، پولیس نے دو افراد مرزا جسکانی اور طارق جسکانی کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او قاسم آباد اسلم پرویز ابڑو کے مطابق جسکانی برداری کے لوگوں نے ببر برداری کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی، فائرنگ میں ایک اے ایس آئی بھی زخمی ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں