میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں تیز سیاسی پیش رفت سے پاکستان کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی، امریکی تھنک ٹینک

افغانستان میں تیز سیاسی پیش رفت سے پاکستان کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی، امریکی تھنک ٹینک

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بق انٹرنیشنل کرائسز گروپ نامی امریکی تھنک ٹینک نے کہاہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے تیزی سے انخلا، امن مذاکرات میں تعطل اور بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے پاکستان کی ان کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو اقتدار کی تقسیم کے انتظامات کے ذریعے طالبان کی مبینہ طور پر کابل واپسی سے متعلق ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرائسز گروپ نامی امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان، افغان امن عمل کی سپورٹ نامی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ افغان امن عمل تیز تر ہوتا ہے یا پوری طرح سے ناکام ہوجاتا ہے کسی بھی صورت میں پاکستان کے افغانستان اور امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں مزید عدم استحکام یا طالبان کی کامیابی سے پاکستانی عسکریت پسندوں کو ان کے افغان ہم منصبوں کے ساتھ جوڑ کر پاکستان میں عدم تحفظ کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔رپورٹ میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ عدم اعتماد کو کم کرنے کے لیے افغانستان سے بات کرے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اپنے تعلقات کی بنیاد پر حاصل اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے تشدد کو کم کرنے اور دوسرے افغان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اقتدار میں شیئرنگ کے انتظامات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے طالبان پر دبا ئوڈالنا چاہیے۔تھنک ٹینک نے وضاحت کی کہ طالبان سودے بازی کی پوزیشن و مستحکم کرنے کے لیے تشدد کر رہے ہیں جس سے کابل کے موقف میں بھی سختی آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے سے تنازع میں شدت پیدا ہونے سے پہلے ہی امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹائم لائنز سخت کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں