میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کے الزامات میں معطل بورڈآف ریونیو کے بااثر ا فسرکی ڈھٹائی

کرپشن کے الزامات میں معطل بورڈآف ریونیو کے بااثر ا فسرکی ڈھٹائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بورڈ آف ریونیو سندھ میں گریڈ 18 کے انتہائی بااثر افسر حبیب اللہ شیخ کو کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے ، بااثر افسرنے سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ، حبیب اللہ شیخ کے پروموشن میں وزیر روینیو مخدوم محبوب بھی بے بس ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف ریونیو سندھ کے آٹومیشن آف اسٹیمپس اینڈ رجسٹریشن پروجیکٹ میں مالی اور انتظامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ شیخ انتہائی بااثر اور حکومت سندھ کی اہم شخصیات کے چہیتے ہیں، حبیب اللہ شیخ پر کروڑوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ حبیب اللہ شیخ کا گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پروموشن کیس وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان کے سامنے آیا تو صوبائی وزیر نے متعلقہ رکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، جس پر حبیب اللہ شیخ نے حکومت سندھ کی بااثر شخصیت سے سفار ش کروائی ، بعد میں وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان کو کہا گیا کہ حبیب اللہ شیخ کے پروموشن کی منظوری دے دیں، جس پر وزیر روینیو نے مجبور ہو کر پروموشن کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ شیخ سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو اور دیگر افسران کے احکامات کی پیروی نہیں کرتے تھے، جس پر سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو علم الدین بلو نے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔ سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو سندھ کے احکامات کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ شیخ کو محکمے میں کرپشن، احکامات تسلیم نہ کرنے ،ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں