میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممبئی بارشوں نے تباہی مچا دی ، 18افراد ہلاک

ممبئی بارشوں نے تباہی مچا دی ، 18افراد ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت کے شہرممبئی میں پانچ روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں18 افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پانچ روز سے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، شہر کے ا سکول اور دفاتر بند ہیں جبکہ اہم شاہراہیں بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ممبئی میں اب تک 375.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کئی فٹ طویل دیوار گرنے سے متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ ممبئی ایئرپورٹ پر52پروازیں منسوخ،54پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا ۔ شہرمیں ٹرانسپورٹ،ریل کانظام متاثر ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید دوروز تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں