میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن، جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک

لندن، جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

لندن میں جہاز سے گر کر 1 شخص ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی نعش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گیئر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔علاقہ مکین نے بتایا کہ اس نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز کے لینڈنگ گیئر سے ایک بیگ، پانی کی بوتل اور کھانے کی اشیا ء بھی ملی ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں