میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیمی فائنل میں رسائی، پاکستانی ٹیم کو راستے سے پتھر ہٹنے کا انتظار

سیمی فائنل میں رسائی، پاکستانی ٹیم کو راستے سے پتھر ہٹنے کا انتظار

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کی نگاہیں انگلینڈ ونیوزی لینڈ کے میچ پر مرکوز ہیں جبکہ بدھ کے روز میزبان ٹیم کی شکست راستے کا ایک پتھر ہٹا دے گی۔انگلینڈ کی بھارت سے شکست پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات میں اضافہ کرسکتی تھی،مگر اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں ویرات کوہلی الیون کی ناکامی نے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال میں اگر مگر کا چکر بڑھا دیا۔اس وقت دفاعی چیمپئن آسٹریلیا 8میچز میں 14پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی واحد ٹیم اور جنوبی افریقا کیخلاف غیر اہم میچ باقی ہے ،پاکستان کے اس وقت 9پوائنٹس اور بنگلہ دیش سے میچ ہونا ہے ، 10پوائنٹس کے حامل انگلینڈ کو اپنے آخری مقابلے میں بدھ کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔میزبان ٹیم کو شکست اور پاکستان جمعے کو لارڈز میں بنگلہ دیش پر فتح حاصل کرلے تو 11پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گا،اگر انگلینڈ نے نیوزی لینڈکو مات دیدی اور پاکستان نے ٹائیگرزکو ہرادیا توگرین شرٹس اور کیویز کے 11،11پوائنٹس اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا، اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے ۔7پوائنٹس کا حامل بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں لیکن اس کے لیے اسے منگل کو بھارت اور پھر جمعے کو پاکستان کو بھی مات دینے کے ساتھ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے شکست کی دعاکرنا ہوگی۔ بھارت نے 7میچز کھیلے اور11پوائنٹس ہیں، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے میچز باقی ہیں، ایک فتح بلو شرٹس کو رن ریٹ کی محتاجی سے آزاد کردے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں