میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ایکسپریس حادثے کی شکار، مسافرمحفوظ رہے

پاکستان ایکسپریس حادثے کی شکار، مسافرمحفوظ رہے

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل، حادثے کے باعث کئی ٹرینیں روک لیں،حکام

احمد پور شرقیہ میں پاکستان ایکسپریس ٹرین کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی 2 بوگیاں مبارک پور سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایکسپریس ٹرین کی اے سی سٹینڈرڈ اور ڈائننگ کار کی بوگیاں پٹری سے اتریں، ڈائننگ کار بوگی وہیل الگ ہونے کی وجہ سے کچے میں گر گئی، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے ، سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور سٹیشن پر روک لیا گیا، راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن پر روکا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور سٹیشن پر روک لیا گیا ہے ، ملتان جانے والی بہاؤ الدین ایکسپریس کو رحیم یار خان سٹیشن پر روکا گیا ہے ، جبکہ ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں