میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالا جادو کرنے والے باپ نے 11 سالہ بیٹے کو گلا کاٹ کرقتل کردیا

کالا جادو کرنے والے باپ نے 11 سالہ بیٹے کو گلا کاٹ کرقتل کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جادو اور کالا علم کرنے والے شقی القلب شخص نے اپنے ہی 11 سالہ بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔گوالمنڈی پولیس نے والدہ کی مدعیت میں 11 سالہ اذان کے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا، جس میں بیان دیا گیا تھا کہ اپنے بیٹے کو اسکول پرھنے کے لیے بھیجا جو واپس نہیں آیا۔مقدمہ اندراج کے بعد ایس پی ستی نے بچے کی فوری تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل باپ رفیق کو گرفتار کرلیا، جس نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے 11 سالہ بیٹے اذان کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ، محمود بوٹی کے قریب سے سالہ بچے کی لاش رات گئے برآمد ہوئی۔ معصوم اذان کو اسکول جاتے ہوئے سفاک باپ ساتھ لے گیا اورویرانے میں اس کا گلا کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق معصوم 11 سالہ اذان باپ کو کہتا رہا کہ آج میرے اسکول میں پارٹی ہے، میں آپ کے ساتھ نہیں جا سکتا مگر ظالم باپ اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شقی القلب باپ کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کی۔ ظالم شخص رفیق کالے علم اور جادو کا کام کرتا تھا۔پولیس نے کارروائی کے بعد 11 سالہ اذان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے گرفتار شخص سے تفتیش شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں