میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، کالج میں نماز پڑھنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

بھارت، کالج میں نماز پڑھنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں کالج میں نماز پڑھنے پر پروفیسر کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے ایک کالج میں قانون پڑھانے والے مسلمان پروفیسر کونماز پڑھنے پر جبری رخصت پربھیج دیا گیا۔ کالج انتظامیہ نے مسلمان دشمن حکمران جماعت بی جے پی اور دیگر ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد پروفیسر ایس آر خالد کو ایک مہینے کی جبری رخصت پربھیج دیا۔پروفیسر خالد کی کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویرسامنے آئی تھی۔ کالج انتظامیہ پروفیسر خالد کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تحقیقات کررہی ہے اور ابتدائی طورپرانہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں