میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،40کروڑ کے ترقیاتی کام ایک ہی ٹھیکیدارکے حوالے

حیدرآباد،40کروڑ کے ترقیاتی کام ایک ہی ٹھیکیدارکے حوالے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام بھاری رشوت کے عوض ایک ہی ٹھیکیدار کے حوالے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد روڈز اور راستوں کو کشادہ کرنے اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کیلئے اسپیشل ایم اینڈ آر منظور کی تھی، اسکیم کے تحت ترقیاتی کام کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہائی ویز حیدرآباد انجینئر شاہ زمان شیخ نے 26 اپریل کو خفیہ این آئی ٹی جاری کی جس کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایکسین کو خیرپور بھیج دیا گیا، 17 مئی کو مذکورہ ایکسین کے تبادلے والا آرڈر منسوخ کیا گیا، لیکن حیرت انگیز طور پر انجینئر شاہ زمان شیخ نے تبادلے والے دن خیرپور میں ڈسپنسریوں کی مرمت کی مد میں لاکھوں روپے کی این آئی ٹی جاری کی اور اسی دن حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کی 40 کروڑ کی این آئی ٹی بھی جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق 40 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا کام ایک ہی ٹھیکیدار کی تین مختلف کمپنیوں کو بھاری رشوت کے عوض دیا گیا۔ دوسری جانب ٹھیکداروں کی جانب سے انجینئر شاہ زمان شیخ کے خلاف چیئرمین اینٹی کرپشن، ایم ڈی سیپرا و دیگر اعلیٰ حکام کو شواہد کے ساتھ شکایات تحریری طور پر دے دی گئی ہیں۔اس حوالے سے روزنامہ جرأت کی جانب سے انجینئر شاہ زمان شیخ سے متعدد مرتبہ رابطے کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ اپنے موقف کو دینے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں