میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیڈزکارپوریشن میں اندھیرنگری ،ملازمین کے پونے چارکروڑروپے ہڑپ

سیڈزکارپوریشن میں اندھیرنگری ،ملازمین کے پونے چارکروڑروپے ہڑپ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ زراعت سندھ کے ماتحت سیڈ کارپوریشن میں ملازمین کے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ہڑپ لیے گئے، ڈی جی نور محمد بلوچ سمیت دیگر افسران کو مبینہ طور پر کرپشن میں حصہ دینے کیلئے تعینات کیا گیا، سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سیڈ کارپوریشن میں ایم ڈی جاوید مہر سمیت دیگر ملازمین کی او پی ایس پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کے ماتحت سندھ سیڈ کارپوریشن کو گزشتہ چند سالوں میں 31 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور منافع دینے والا ادارہ مبینہ کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوگیا،حال ہی میں ملازمین کے سی پی ایف فنڈ کے 3 کروڑ 80لاکھ روپے بینک سے نکال کر مبینہ طور پر ہڑپ کر لیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضح ہدایت ہیں کہ اداروں میں او پی ایس پر تقرریاں کسی صورت بھی نہ کی جائیں، لیکن سیکریٹری زراعت سندھ عبدالرحیم سومرو نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادی ہیں، سیکریٹری زراعت نے سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی جاویدصبغت اللہ مہر کو او پی ایس پر تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیڈ کارپوریشن میں متعلقہ شعبے کے بجائے دوسرے افسران بطور ایم ڈی تعینات کیے گئے ، ایم ڈی کی کرسی کو میوزیکل چیئر بنادیا گیا جس کی وجہ سے ادارہ دیوالیہ کا شکار ہے، محکمہ زراعت نے گزشتہ 10 سال میں ریاض حسین سومرو، شفیق حسین مہیسر، اقبال سعید آرائیں، ڈی جی ایگریکلچرل ریسرچ نور محمد بلوچ ، اعظم چنہ، معمر سالق مرزا، سجاد حیدرشاہ ، قمر رضا بلوچ، ہادی بخش زرداری کو ایم ڈی کی اضافی چارج دیا گیا ، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے اعلیٰ افسران کی طرف سے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کی کرسی کیلئے بولی لگائی جاتی تھی اور سب سے زیادہ رقم دینے والے کو ایم ڈی تعینات کیا جاتا رہا ، اضافی چارج رکھنے والے ڈی جی سیڈ کارپوریشن کی زمین پر ہونے والے فصلوں کی پیدوار ہڑپ کرنے لگے اور ادارہ خسارے میں ظاہر کرکے 31 کروڑ روپے لے اڑے۔ دوسری جانب لوڈرا فارم منیجر کی گریڈ 18 کی پوسٹ پرگریڈ 16 کے آفس اسسٹنٹ خلیل احمد کٹپر،سیٹھارجہ اینڈ کوٹڈجی فارمز کے گریڈ 18 کے منیجر کی پوسٹ پر گریڈ 16 کے اسسٹنٹ محمد علی، گھوٹکی فارم منیجر کی گریڈ 18 کی پوسٹ پر گریڈ 16 کے نثار احمد خاصخیلی، شکارپورفارم پر گریڈ 18 کے منیجر کی پوسٹ پر گریڈ 16 کے عبدالسمیع میمن اور سکرنڈ فارم پر گریڈ 18 کے منیجرکی پوسٹ پر گریڈ 16 کے فیلڈ افسر امیر علی سیال او پی ایس پر تعینات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں