میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پانچ دن میں گرے یا پانچ سال میں، جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمان

حکومت پانچ دن میں گرے یا پانچ سال میں، جدوجہد جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ناجائز اور ناکام قرار دے دیا۔اپنے بیان میں مولانا نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ دن میں گرے یا پانچ سال میں،ہماری جدوجہد جاری رہے گی، وہی ہمارا ہدف ہے، کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے، عوام میدان میں آئیں گے، جو لوگ غلطی کرکے گاڑی سے اترے، انہیں نظرثانی کرنا چاہیے، اپوزیشن کے ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہتے ،علاوہ ازیںسربراہ پی ڈی ایم و سربراہ جمعیت علماء اسلام قائد داعی اسلامی انقلاب مولانا فضل الرحمن ، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ کی مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور آمد ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی کے والد محترم مولانا عبدالرزاق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور انکی بلندی درجات کی دعا کی ۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں ختم نبوت اور نامو س رسالت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جمعیت کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ہمیشہ کی طرح صف اول میں رہ کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں