پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے پربھارت سے احتجاج
ویب ڈیسک
منگل, ۲ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کے معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ بھارت کی جانب سفارتی آداب کی خلاف ورزی کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو ارہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے ۔سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہائی کمیشن نئی دلی کے دو اہلکاروں کو ناپسندیدہ قراردینے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سفارتی اہلکاروں پر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن اورسفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے ، بھارت ایسے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔