میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان عید پر امریکی سانپ کی کھال سے تیار کردہ چپل پہنیں گے

عمران خان عید پر امریکی سانپ کی کھال سے تیار کردہ چپل پہنیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان چند دن بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح منائی جانے والی عیدالفطر پر امریکی سانپ کی کھال سے تیارکردہ خصوصی چپل پہنیں گے جو انہیں تحفتاً پیش کی جائے گی۔امریکی سانپ کی کھال ان کے ایک فین نعمان نے امریکا سے بھجوائی ہے اور اسے چپل کی شکل دے رہے ہیں مشہور زمانہ کپتان چپل بنانے والے نورالدین چاچا، جو پشاورمیں مقیم ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ نورالدین چاچا نے بات چیت میں دعویٰ کیا ہے کہ سانپ کی کھال سے تیارہونے والی چپل اپنی نوعیت کی ملک میں پہلی چپل ہوگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نورالدین چاچا نے بتایا کہ عمران خان کے ایک فین نعمان کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنے کپتان کو خاص قسم کاتحفہ دینا چاہتے ہیں تو یہ چپل تیار کی جارہی ہے ،تیاری کے مختلف مراحل سے گزرنے والی خاص چپل کے متعلق نورالدین چاچا نے دعویٰ کیا کہ تیار ہونے والی چپل انتہائی آرام دہ ہوگی، عمران خان کو گرمی نہیں لگے گی اور وہ اسے پہن کر کتنا بھی کام کریں انہیں تھکن نہیں ہوگی۔ وہ انتہائی پرامید ہیں کہ کپتان کو چپل پسند آئے گی۔نور الدین چاچا کے بڑے بیٹے سلام الدین کے مطابق چپل کا ڈیزائن بظاہر دیکھنے میں تو عام پشاوری چپل جیسا ہو گا لیکن جب پہنا جائے گا تو دیکھنے والوں کو معلوم ہوگا کہ یہ بالکل مختلف ہے ۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا وزن جوگر شوز سے بھی زیادہ ہلکا ہوگا اور پہننے والے کو معلوم ہی نہیں ہو گا کہ اس نے کوئی چپل پہن رکھی ہے ۔ اس کی قیمت کے متعلق انہوں نے بتایا کہ 40 ہزار روپے ہے ۔سلام الدین کے مطابق مکمل طور پر ہاتھ سے تیار ہونے والی چپل کی تیاری میں سانپ کی چار فٹ کھال کا استعمال ہو ا جبکہ اوپری حصے پر اٹلی سے درآمد شدہ اسپنج استعمال ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو جب یہ چپل تحفے میں دی جائے گی تو اس کے بعد اس کا کوئی برانڈ نام بھی رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں