میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ملازمین کا عید پر 9چھٹیاں کرنے کا منصوبہ چکنا چور

سرکاری ملازمین کا عید پر 9چھٹیاں کرنے کا منصوبہ چکنا چور

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

سرکاری ملازمین کا عیدالفطر پر 4کی بجائے 9چھٹیاں کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کے ملازمین کو 3جون کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کے ملازمین کا 1رخصت لے کر پورا ہفتہ موجیں اڑانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق بڑی تعداد میں افسران و ملازمین نے 3جون کی رخصت مانگی ، افسران و ملازمین کی اکثریت کو چھٹی دینے سے دفتری امور متاثر ہوں گے ، تمام افسران و ملازمین 3جون کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہدایت کے باوجود 3جون کو چھٹی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزارت داخلہ کے 60سے زائد افسران نے 3جون کی رخصت کی درخواست دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں