میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما جے آئی ٹی‘ حسین نواز کی تیسری بار پیشی‘ حسن نواز کو آج طلب کرلیا

پاناما جے آئی ٹی‘ حسین نواز کی تیسری بار پیشی‘ حسن نواز کو آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ تمام معاملات قانون کے مطابق چلتے ہیں تو ٹھیک ورنہ معاملہ سپریم کورٹ میںچلے گا اور عوام کے سامنے آئیگا بارہ اکتوبر 1999ءکو قید تنہائی میں پوچھ گچھ ہوتی تھی کسی وکیل سے نہیں ملنے دیا جاتا تھا آج ایسی بات نہیں ہے تاہم معاملات وہی ہیں انہی چیزوں کی دوبارہ چھان بین ہورہی ہے وزیر اعظم میرے یا میرے کسی بہن بھائی کے خلاف کوئی بے ضابطگی کوئی جرم اور کوئی برائی ہے ہی نہیں تو سامنے کیا آئےگا ؟دو گھنٹے انتظار کرایا گیا ہے جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن چلا ہے میرے جوابات سے مطمئن ہوئے یا نہیں ان سے پوچھا جائے ۔ جمعرات کو پانا ما لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں ہوا وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پانچ روز میں تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور تقریباً چھ گھنٹے تک سوالوںکے جواب دیے ۔جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز شریف نے کہاکہ جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن اٹینڈ کر کے آیا ہوں صبح دس بجے پہنچ گیا تھا اب سوا چار بجے واپس آیا ہوں انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی نے مجھے دوبارہ بلایا ہے سمن ابھی نہیں ملا وہ بھی مل جائیگا انہوںنے بتایا کہ مجھے دو گھنٹے انتظارکرایاگیا ہے ۔ 12اکتوبر 1999ءکے مارشل لا کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم کے صاحبزادے نے کہاکہ اس وقت قید تنہائی میں پوچھ گچھ ہوتی تھی کسی وکیل سے نہیں ملنے دیا جاتا تھاخاندان بچوں اور گھر والوں سے نہیں ملنا دیا جاتا تھا آج ایسی بات نہیں ہے تاہم معاملات آج بھی وہی ہیں انہی چیزوں کی دوبارہ چھان بین ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ حسین شہید سہروری سے لیکر آج تک ہمارے ساتھ ہی سب کچھ ہوتاچلا آیاہے۔دریں اثناءپانا ما لیکس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کو (آج)جمعہ کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جمعہ کو پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ذر ائع کے مطابق حسن نواز جمعہ کے روز جے آَئی ٹی کو اپنا بیان قلم بند کرائیں گے جے آئی ٹی میں پیشی کےلئے حسن نواز برطانیہ سے پاکستان آئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں