اللہ، قوم اور عدلیہ سے معافی مانگتا ہوں،نہال ہاشمی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق سینیٹر و مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اللہ اور قوم سے اور عدلیہ سے معافی مانگتا ہوں وہ ایک سویپنگ بیان تھا جو ہوگیا ۔ اللہ شاہد ہے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی ، جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو میرے بیان کا علم ہی نہیں تھا، لہٰذا تہمت نہیں لگانی چاہیے، اللہ کو جوابدہ ہوں اور اللہ دیکھ رہا ہے کہ وہ ایک ذاتی بیان تھا۔