میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ، ڈپٹی ڈائریکٹر کامران پر اختیارات کی نوازشات

محکمہ ماحولیات ، ڈپٹی ڈائریکٹر کامران پر اختیارات کی نوازشات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا کے چہیتے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کے چھٹی لینے کے علاوہ ہی کئی بار کینیڈا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی سیپا نعیم مغل نے کارروائی کرنے کے بجائے لیبارٹری کے افسر کو کورنگی اور کیماڑی کے انچارج کے عہدوں سے نواز دیا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) میں محمد کامران خان گریڈ 17 میں کیمسٹ بھرتی ہوئے لیکن وہ بعد میں ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم احمد مغل کے چہیتے بن گئے۔ کیمسٹ محمد کامران خان سیپا سے چھٹی لینے کے علاہ ہی پی ایچ ڈی کرنے کے کینیڈا چلے گئے جس پر محکمہ ماحولیات کے سابق سیکریٹری اور سیپا افسران نے مفرور قرار دیا اور ڈی جی سیپا نعیم مغل کو کارروائی کرنے کی سفارش کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل نہیں کرسکے اور خالی ہاتھ وطن واپس آئے۔ کیمسٹ کامران کی پاکستان واپسی پر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے گریڈ 18 میں ترقی دے کر کراچی کے اہم اور صنعتی اضلاع کا انچارج بنا دیا۔ کامران کیمسٹ کو ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اس وقت کورنگی اور کیماڑی اضلاع کے انچارج کے عہدوں سے نواز دیا ہے۔ کامران کیمسٹ 11 دسمبر 2017, یکم اپریل 2018, 9 ستمبر 2018 پر کینیڈا گئے جس کے بعد 4 جولائی 2023 اور 4 ستمبر 2023 کو کینیڈا کا دورہ کیا جبکہ 12 دسمبر 2023 کو بھی انہوں نے کراچی ائیرپورٹ سے کینیڈا روانگی ظاہر لیکن اطلاعات ہیں کہ کامران کیمسٹ کینیڈا نہیں گئے اور ملک میں موجود رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کیمسٹ نے کینیڈا میں کروڑوں روپے کاروبار شروع کیا اور مستحکم کر لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں