میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے ، وزیر اعلیٰ کے پی

عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے ، وزیر اعلیٰ کے پی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے ، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے ،کچھ لوگوں کیساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے ، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں