میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پتا نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟فضل الرحمان کا کیپٹن صفدر کے خطاب پر طنز

پتا نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟فضل الرحمان کا کیپٹن صفدر کے خطاب پر طنز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے ؟انہوں نے کہا کہ بات ان کی کی جائے جن کی حکومت ہے اور اب ان کی بات کرنی پڑے گی۔کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں وہ ہمیں ڈانٹ رہے تھے یا اپنے سسرال والوں کو؟غزہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج فلسطین میں عام شہریوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت 35 ہزار افراد کو شہید کر دیا گیا، امریکا انسانی حقوق کا علمبردار نہیں قاتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک کو ہمت نہیں ہوئی، جنوبی افریقا عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں