میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک اثاثوں کا الزام، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

بیرون ملک اثاثوں کا الزام، اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس الزام پر اسد عمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ میری بیرون ملک دولت سے متعلق غلط الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے کہ وہ سب کے سامنے معافی مانگیں یا انہیں عدالت بلایا جائے گا، انہیں عوامی سطح پر بتایا جانا چاہیے کہ یہ غلط معلومات کس نے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں