میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی فہرست ہائیکورٹ میں جمع

عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی فہرست ہائیکورٹ میں جمع

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر میں 121 مقدمات اور کال اپ نوٹسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 121 مقدمات کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔پی ٹی آئی کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے خلاف 31 مقدمات درج ہیں اور لاہور میں 30 مقدمات اور کال اپ نوٹسز جاری کئے گئے۔عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 12 مقدمات درج ہیں اور فیصل آباد میں 14 مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھرمیں دہشتگردی کے 22 مقدمات درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں